اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

بجلی چوری کیخلاف مہم کے باوجود کروڑوں روپے کی چوری کا انکشاف

22 Apr 2026
22 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوری کیخلاف جاری مہم کے باوجود کروڑوں روپے کی بجلی چوری ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق لیسکو کے ٹرانسمیشن سسٹم میں موجود تقریباً 150 فیڈرز کو بجلی چوری اور ہائی لاسز کی وجہ سے نشان زدہ کیا گیا ہے، ان فیڈرز میں الیون کے وی لائنز پر بجلی چوری کی شرح 20 فیصد سے زائد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی چوری پر مکمل قابو پانے کی بجائے انتظامیہ نے ہائی لاسز والے فیڈرز پر 2 سے 6 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے تاکہ چوری اور اوورلوڈنگ کو کسی حد تک کنٹرول کیا جا سکے۔

اطلاعات کے مطابق 150 فیڈرز سے کروڑوں روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بعض علاقوں میں اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا شیڈول بھی نافذ کر دیا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے