اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.80 قیمت فروخت : 279.30
  • یورو قیمت خرید: 327.47 قیمت فروخت : 330.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.24 قیمت فروخت : 378.91
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.54 قیمت فروخت : 200.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.02 قیمت فروخت : 205.39
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.48 قیمت فروخت : 915.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501400 دس گرام : 429900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459613 دس گرام : 394072
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8342 دس گرام : 7159
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور میں گرمی کا راج، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان

22 Apr 2026
22 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور میں سورج نے اپنے تیور دکھانا شروع کر دیئے ہیں اور شہر میں گرمی کی شدت میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل رات سے بارشیں برسانے والا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو گا، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں بارش کے امکانات ہیں، تاہم لاہور میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 23 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک بھی جا سکتا ہے، جس کے پیش نظر شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے