اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

جنگ بندی اقدام خطے میں امن کی جانب اہم پیشرفت ہے: سپیکر پنجاب اسمبلی

22 Apr 2026
22 Apr 2026

(لاہور نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی جنگ بندی اقدام خطے میں امن کی جانب بہت اہم پیش رفت ہے۔

ملک احمد خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارتی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، دعا ہے کہ جنگ کے بجائے مذاکرات اور سفارتکاری کو فروغ ملے، پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کے درمیان اعتماد سازی کیلئے پاکستان کی پوزیشن نہایت اہم ہے، ابھی ایران کا امریکہ پر عدم اعتماد برقرار ہے، تنازعہ دیرینہ اور پیچیدہ ہے، سخت مؤقف رکھنے والے ممالک کو قریب لانا بڑی سفارتی مہارت ہے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا کردار تاریخ میں نمایاں حیثیت اختیار کرے گا، پیچیدہ مراحل کے باوجود جنگ بندی میں توسیع کا حصول بڑی کامیابی ہے جبکہ ملک کے اندر بھی سیاسی قوتوں کو مکالمہ اور مفاہمت کی طرف آنے کے لئے فریقین کا آمادہ ہونا ضروری ہے۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جب حکومت میں تھے تب کہا کرتے تھے ان چوروں سے بات کروں گا تو میری سیاست ختم ہو جائے گی، چارٹر آف اکانومی پر اتفاق وقت کی اہم ضرورت ہے، قومی مسائل کے حل کیلئے سیاسی جماعتوں کے درمیان مذاکرات ناگزیر ہیں۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں بھی مکالمے کی حمایت کی جاتی رہی ہے، عالمی نظام تیزی سے تبدیل ہو رہا ہے، مستقبل کے بارے میں پیشگوئی مشکل ہے، امریکہ طویل عرصے سے عالمی سطح پر غالب طاقت رہا ہے جبکہ ایران تنازع میں عالمی طاقتوں کی حدود واضح ہونا شروع ہو گئی ہیں تاہم بدلتی عالمی صورتحال میں کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا قبل از وقت ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے