21 Apr 2026
(لاہور نیوز) نئے مالی سال کے لیے لاہور کے ترقیاتی پروگرام کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس کے تحت شہر کی بہتری کے لیے بڑا بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے 29 ارب روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے، جبکہ منصوبے کا مجموعی حجم 137 ارب روپے ہے۔
حکام کے مطابق رواں مالی سال جون تک 108 ارب روپے کے اخراجات متوقع ہیں۔ پروگرام کے تحت شہر میں بنیادی سہولیات کی بہتری پر کام جاری ہے، جس میں سیوریج، سڑکوں، گلیوں اور سٹریٹ لائٹس کے منصوبے شامل ہیں۔
نئے مالی سال میں جاری منصوبوں کی تکمیل کو ترجیح دینے کی تجویزدی گئی ہے تاکہ ترقیاتی کام جلد مکمل ہو سکیں۔
پی اینڈ ڈی بورڈ نے اس حوالے سے تفصیلات ایوان وزیراعلیٰ کو پیش کردی ہیں، جبکہ حتمی منظوری کے بعد بجٹ میں فنڈز مختص کیے جائیں گے۔
