(لاہور نیوز) شہر میں آج موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 25 فیصد ہے جس کے باعث موسم مزید خشک محسوس ہو رہا ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی، جو گرمی کی شدت میں کمی لانے کے لیے ناکافی سمجھی جا رہی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور شہریوں کو گرم موسم کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق موجودہ موسمی حالات، خاص طور پر خشک اور گرم موسم، فضائی آلودگی میں مزید اضافے کا باعث بن سکتے ہیں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں اور ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، خصوصاً بچے، بزرگ اور سانس کے مریض احتیاط برتیں۔
