اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیف جسٹس پاکستان کے حکم پر کل عدالت میں عملہ کم کرنے کا فیصلہ

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(لاہور نیوز) چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کے حکم پر کل عدالت میں عملہ کم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

سپریم کورٹ کا صرف مخصوص عملہ کل عدالت میں ڈیوٹی انجام دے گا، باقی تمام افسران اور اہلکار کل گھروں سے کام کریں گے، سپریم کورٹ کل (22 اپریل) کو جزوی طور پر فعال رہے گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

گھر سے کام کرنے والا عملہ اپنے سپروائزرز کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں رہے گا، عدالت میں پیش نہ ہونے والے کسی بھی فریق یا وکیل کے خلاف کوئی منفی حکم جاری نہیں کیا جائے گا۔

لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں سپریم کورٹ کی برانچ رجسٹریاں بھی کھلی رہیں گی، اس سلسلے میں رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن تمام متعلقہ اداروں کو ارسال کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے