اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ میرا سے پوڈ کاسٹ میں متنازع سوالات کا معاملہ،صحافی ارشادبھٹی نے بھی خاموشی توڑ دی

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(ویب ڈیسک)معروف اداکارہ میرا سے پوڈ کاسٹ دوران متنازع سوالات پوچھنے پر عوامی تنقید کے بعد صحافی ارشاد بھٹی نے اپنا موقف جاری کردیا۔

کچھ روز قبل ارشاد بھٹی نے اداکارہ میرا کا ان کی آنے والی فلم 'سائیکو' کے حوالے سے انٹرویو کیا جس کے کچھ کلپس سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔

ویڈیو کلپس میں ارشاد بھٹی میرا سے ان کے ماضی کے تعلقات اور تنازعات سے متعلق سوال کررہے ہیں جس پر کئی اداکاروں نے صحافی کو تنقید کا نشانہ بنایا اور سوالات کو غیر اخلاقی قرار دیا۔ساتھ ہی میرا کی تعریف بھی کی گئی کہ انہوں نے ان سوالات کو تحمل سے سنا اور صبر کے ساتھ جواب دیا۔

اب ارشاد بھٹی نے اس معاملے پر ردعمل دیا اور کہا کہ جو سوالات انہوں نے پوڈکاسٹ میں کیے وہ پہلے متعدد بار اور پلیٹ فارمز پر کیے جاچکے ہیں، اس کے علاوہ اداکارہ کے کیسز بھی عدالتوں میں چلتے رہے ہیں۔

صحافی نے بتایا کہ یہ انٹرویو کافی مشکل سے ہوا کیونکہ میرا نے کئی بار  وقت دیا لیکن وہ انٹرویو کے لیے نہیں آئیں، اس انٹرویو کے میرا نے پیسے لیے تھے جو ان کا حق ہے کیونکہ یہ میرا کی فلم کی تشہیر نہیں بلکہ ان کا ذاتی انٹرویو تھا۔

ارشاد بھٹی نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر انٹرویو کے صرف کلپس وائرل ہیں جس پر عوام ردعمل دے رہی ہے، انہیں پورا پوڈکاسٹ دیکھنا چاہیے پھر بات کرنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے