اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

بھارتی شو میں بولڈ لباس پہننے سے انکار کیا: ریما خان

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ ریما خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بھارت میں ہونے والے ایک ایوارڈ شو کے دوران بولڈ لباس پہننے سے انکار کر دیا تھا کیونکہ وہ وہاں پاکستان کی نمائندگی کر رہی تھیں۔

ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے لباس اور گفتگو پر خاص توجہ دیتی ہیں اور فنکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنی زبان، کردار اور رویے پر بھی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں کیونکہ لوگ انہیں فالو کرتے ہیں۔

انہوں نے موجودہ میڈیا اور سوشل میڈیا کلچر پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کل منفی خبروں اور تنازعات کو زیادہ اہمیت دی جاتی ہے جبکہ مثبت کاموں کو کم اجاگر کیا جاتا ہے۔

ریما خان نے مزید کہا کہ ہر شخص جنت کا خواہاں ہوتا ہے لیکن کوئی مرنا نہیں چاہتا، اگر واقعی جنت میں جانا ہے تو انسان کو دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ اللہ کی بے شمار نعمتوں پر شکر گزار ہیں اور ان کے نزدیک اصل کامیابی عاجزی اور شکرگزاری میں ہے، زندگی مختصر ہے اور ہمیں اسے مثبت انداز میں گزارنا چاہیے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے