21 Apr 2026
(ویب ڈیسک) بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود بندش میں توسیع، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نوٹم جاری کر دیا۔
جاری کئے گئے نوٹم کے مطابق بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی بندش میں 23 مئی تک توسیع کی گئی ہے، بھارتی کمرشل یا ملٹری ایئر کرافٹ پاکستان کی فضائی حدود استعمال نہیں کر سکیں گے۔
معرکہ حق کے بعد پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کی پروازوں کیلئے اپنی فضائی حدود استعمال کرنے پر پابندی عائد کی تھی۔
