اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.80 قیمت فروخت : 279.30
  • یورو قیمت خرید: 327.47 قیمت فروخت : 330.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.24 قیمت فروخت : 378.91
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.54 قیمت فروخت : 200.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.02 قیمت فروخت : 205.39
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.48 قیمت فروخت : 915.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501400 دس گرام : 429900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459613 دس گرام : 394072
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8342 دس گرام : 7159
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سبزیوں و پھلوں کی من مانے ریٹس پر فروخت،سرکاری نرخنامہ نظرانداز

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(لاہور نیوز) شہر میں سبزیوں اور پھلوں کی سرکاری قیمتوں اور اوپن مارکیٹ ریٹس کے درمیان نمایاں فرق برقرار ہے، جس پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

مارکیٹ سروے کے مطابق متعدد اشیائے خورونوش سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ نیا کچا آلو درجہ اول 20 روپے کے بجائے 40 روپے فی کلو، پیاز 50 کے بجائے 80 روپے جبکہ ٹماٹر 70 روپے کی سرکاری قیمت کے مقابلے میں 100 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اسی طرح کریلا 110 روپے کے بجائے 180 روپے، مٹر 170 کے بجائے 200 روپے، شملہ مرچ 65 کے بجائے 150 روپے اور سبز مرچ 100 کے بجائے 120 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے۔ بند گوبھی 45 کے بجائے 80 روپے جبکہ پھول گوبھی 115 کے بجائے 150 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

ذرائع کے مطابق بیشتر سبزیوں کی قیمتوں میں 20 سے 30 روپے فی کلو تک اضافہ کر کے فروخت کیا جا رہا ہے، جبکہ پھلوں کی قیمتوں میں بھی 50 روپے تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ سیب، کیلا اور امرود بھی مہنگے داموں فروخت ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں اور گرانفروشی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے