اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سپر لیگ میں آج 2 میچز کھیلے جائیں گے

21 Apr 2026
21 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 11 میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے۔

پہلے میچ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں دوپہر اڑھائی بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ کا دوسرا میچ راولپنڈیز اور ملتان سلطانز کے مابین شام 7 بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایونٹ میں پوائنٹس ٹیبل پر پشاور زلمی کا پہلا، ملتان سلطانز کا دوسرا، اسلام آباد یونائیٹڈ کا تیسرا نمبر ہے، جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز چوتھے نمبر پر موجود ہے۔

دوسری جانب پی ایس ایل 11 کا لاہور میں دوبارہ آغاز ہوگیا، جس کیلئے پولیس نے جامع سکیورٹی پلان تشکیل دے دیا ہے، لاہور میں دوسرے مرحلے کے دوران پی ایس ایل 11 کے مزید 8 میچز کھیلے جائیں گے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا فروغ خوش آئند ہے، پی ایس ایل میچز کے لئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔

سی سی پی او کے مطابق لاہور پولیس ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھرپور سکیورٹی فراہم کر رہی ہے، سٹیڈیم، کھلاڑیوں کی رہائش اور روٹس کے سکیورٹی پلان پر من وعن عملدرآمد یقینی بنایاجائے گا، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے