اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11 : ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 11 رنز سے ہرا دیا

19 Apr 2026
19 Apr 2026

(لاہورنیوز)پاکستان سپر لیگ گیارہویں ایڈیشن کے 28ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 11 رنز سے شکست دے دی۔

 

208 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی پوری ٹیم آخری اوور میں 196 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، ریزا ہینڈرکس 49 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے عباس آفریدی 34، کپتان معین علی 27، حسن علی 23 اور سعد بیگ 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دیگر کھلاڑیوں میں جیسن روئے 16، خوشدل شاہ 4، سلمان علی آغا 2 جبکہ ایڈم زمپا ایک رن ہی بنا سکے جبکہ شاہد عزیز بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عرفات منہاس نے 3 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، پیٹر سڈل نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا جبکہ محمد عمران، آشٹن ٹرنر اور مومن قمر نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

قبل ازیں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں ہونیوالے میچ میں کراچی کنگز کی دعوت پر ملتان سلطانز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کے شان مسعود 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، جوش فلپ نے 44 رنز بنائے، اویس ظفر 36 ، عرفات منہاس 17، کپتان آسٹن ٹرنر 11 اور محمد نواز 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ سٹیو سمتھ بغیر کھاتہ کھولے ہی چلتے بنے۔

سلطانز کے محمد عمران 26 اور محمد وسیم نے 7 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگ کھیلی۔

کراچی کنگز کی جانب سے خوشدل شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، معین علی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ حسن علی اور ایڈم زمپا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے