اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.90 قیمت فروخت : 40.97
  • یورو قیمت خرید: 327.99 قیمت فروخت : 328.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.66 قیمت فروخت : 377.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.51 قیمت فروخت : 199.87
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 204.04
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.93 قیمت فروخت : 76.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.83 قیمت فروخت : 912.46
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 504900 دس گرام : 432900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 462822 دس گرام : 396822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8453 دس گرام : 7254
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ہم کچے پھل کی طرح نوجوان کھلاڑیوں کو پہلے کھلا دیتے ہیں، حسن علی

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(ویب ڈیسک) ٹیسٹ فاسٹ بولر حسن علی نے شکوہ کیا ہے کہ ہم کچے پھل کی طرح نوجوان کھلاڑیوں کو وقت سے پہلے کھلا دیتے ہیں، کھلاڑی جس وقت میچور ہو جائے اسی وقت موقع دیا جائے۔

حسن علی کا کہنا تھا کہ مجھے بھی محمد رضوان بھائی کی طرح کرکٹ کے علاوہ کچھ نہیں آتا، کرکٹ میں ہی نام بنانا اور کارکردگی دکھانا چاہتا ہوں، میں ہر وقت سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں،کرکٹ میرا جنون ہے، تھوڑی خراب کارکردگی پر ریٹائرمنٹ کے سوالات ہوتے ہیں، اچھی کارکردگی دکھا کر کم بیک کروں گا۔

فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر دن اپنے آپ کو منوانا اور ثابت کرنا ہوتا ہے، میں ہر دن سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، مجھے جہاں موقع ملتا ہے میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کرتا ہوں، اس لئے میری پی ایس ایل میں سب سے زیادہ137 وکٹیں ہیں، میں کوشش کرتا ہوں کہ جہاں موقع ملے کارکردگی دکھا کر ٹیم میں واپس آؤں۔

حسن علی  نے کہا کہ ہم  نے لاہور میں 3 میچ جیتنے کے بعد کراچی میں اچھی کرکٹ نہیں کھیلی، یہاں 4 میچ ہارے، سچ یہ ہے کہ ہم تینوں شعبوں میں اچھا نہیں کھیل رہے، صرف ڈیوڈ وارنر ہی پر انحصار نہیں کر رہے ہیں، یہ ٹیم کراچی کنگز کی ہے، ڈیوڈ وارنر کی نہیں، ہمارا ہر کھلاڑی میچ ونر ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے