19 Apr 2026
(ویب ڈیسک) پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ویمن کرکٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
6 میچز کی یہ وائٹ بال سیریز کراچی میں 4 سے 15 مئی تک کھیلی جائے گی، سیریز میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔سری لنکا کی نمیلی پیریرا تمام 6 میچز میں آن فیلڈ امپائر ہوں گی۔
پاکستانی امپائرز ذوالفقار جان، طارق رشید، صالحہ امتیاز، فیصل آفریدی اور ناصر حسین ہوں گے۔کامران چوہدری ون ڈے سیریز اور علی نقوی ٹی 20 سیریز کے میچ ریفری ہوں گے۔
