اپ ڈیٹس
  • 245.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.90 قیمت فروخت : 40.97
  • یورو قیمت خرید: 327.99 قیمت فروخت : 328.58
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.66 قیمت فروخت : 377.33
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.51 قیمت فروخت : 199.87
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.67 قیمت فروخت : 204.04
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.93 قیمت فروخت : 76.06
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.83 قیمت فروخت : 912.46
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 504900 دس گرام : 432900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 462822 دس گرام : 396822
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8453 دس گرام : 7254
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کوشش ہوگی کہ باقی دو میچز میں اچھا کھیل کر پلے آف میں جگہ پکی کریں، سہیل تنویر

20 Apr 2026
20 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ سہیل تنویر کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہوگی کہ باقی دو میچز میں اچھا کھیل کر پلے آف میں جگہ پکی کریں۔

 

کراچی میں پشاور زلمی کے ہاتھوں 118 رنز سے شکست کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے سہیل تنویر نے کہا کہ آج کا رزلٹ بھول کر بہتر پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مڈل اوور میں ہم اس طرح پرفارم نہیں کر پا رہے جیسا کرنا چاہیے اور مڈل اوور ہمارا اس وقت ہی اچھا ہوسکے گا جب پاور پلے اچھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ہماری کارکردگی میں تسلسل کی کمی رہی، ہم نے بولنگ اچھی نہیں کی ، پلان کے مطابق نہیں کھیل سکے مگر چوتھی ٹیم کے لیے اب بھی مقابلہ چل رہا ہے۔

سہیل تنویر کا کہنا تھا کہ بابر اور مینڈس کو بھی کریڈیٹ جاتا ہے کہ انہوں نے بھی اچھا کھیلا، بابر کو آج ایسا کھیلتا دیکھ کر مجھے خوشی ہوئی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولنگ کوچ نے کہا کہ پہلے بیٹرز کے پاس اتنے اسٹروک نہیں تھے جیسے اب ہوتے ہیں، بولرز کو بھی مزید ورائٹی کے ساتھ بولنگ کرانا ہوگی ورنہ بڑا اسکور ہوتا رہے گا۔

واضح رہے کہ پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم فی الحال چوتھے نمبر پر ہے اور ابھی اس کے دو میچز باقی ہیں، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اگلا مقابلہ کل لاہور قلندرز سے ہوگا اور آخری گروپ میچ 25 اپریل کو کراچی کنگز کے خلاف شیڈول ہے اور یہ دونوں میچز قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے