اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

رجب بٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے کیس میں اہم پیش رفت

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہورنیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔

 

 

 

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے رجب بٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکالنے کا جواب جمع کروا دیا۔جواب میں کہا گیا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لاہور زون نے ڈائریکٹر آپریشنز کو رجب علی کا نام پی سی ایل سے نکالنے کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا۔

این سی سی آئی اے نے اپنے جواب میں کہا کہ رجب علی انکوائری میں شامل ہو چکے ہیں، رجب بٹ کا نام پی سی ایل سے نکالنے پر کوئی اعتراض نہیں۔رجب علی کا نام انکوائری شامل تفتیش نہ ہونے پر 7 اگست 2025 کو پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

این سی سی آئی اے نے کہا کہ ملزم رجب علی کے خلاف سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد شیئر کرنے کے الزام میں انکوائری زیرِ التوا ہے۔

جواب میں کہا گیا کہ رجب علی کے خلاف پیکا ایکٹ کی دفعہ 11 اور تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 298-A کے تحت کارروائی کی جا رہی ہے۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیر الدین وفاق کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے ہیں، کیس کی آیندہ سماعت 28 اپریل کو مقرر ہے۔

جسٹس اعظم خان رجب بٹ کی درخواست پر 28 اپریل کو سماعت کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے