اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

راولپنڈیز ایونٹ میں پلے آف مرحلے کی دوڑ سے آؤٹ ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی

19 Apr 2026
19 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 میں راولپنڈیز اپنا 7واں میچ بھی ہار گئے، اس مرتبہ لاہور قلندرز نے 32 رنز سے شکست دے دی، جس کے ساتھ ہی راولپنڈیز ایونٹ میں پلے آف مرحلے کی دوڑ سے آؤٹ ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔

 

کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے گئے ایونٹ کے 27ویں میچ میں لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنائے۔

فخر زمان نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے 54 گیندوں پر 84 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نوجوان محمد فاروق نے 41 گیندوں پر 63 رنز بنائے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 18 گیندوں پر 26 رنز بنا کر آؤٹ رہے۔

اختتامی لمحات میں آصف علی نے 6 گیندوں پر 18 رنز بنا کر ٹیم کو 200 کا ہندسہ بھی عبور کروایا۔راولپنڈیز کی جانب سے محمد عامر اور رضا اللّٰہ نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

211 رنز کے ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کے کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے، مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 178 رنز بناسکے۔

نوجوان یاسر خان نے 58 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اختتامی لمحات میں سعد نے 21 گیندوں پر ففٹی بنائی، تاہم اپنی ٹیم کو فتح کی لکیر عبور نہ کرواسکے، انہوں نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3، اسامہ میر اور شاہین آفریدی نے دو دو جبکہ ڈینیئل سیمس اور سکندر رضا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

لاہور قلندرز کے فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے