اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

محمد رضوان نے راولپنڈیز کی ناکامی کی وجہ بتا دی

19 Apr 2026
19 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے مسلسل 7 میچز میں شکست اور پلے آف کی دوڑ سے باہر ہونے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ہفتے کو لاہور قلندرز کے ہاتھوں شکست کے بعد راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میری پرفارمنس اچھی نہیں تھی اس لیے ٹیم کا رزلٹ ایسا تھا۔

محمد رضوان نے کہا کہ یقینی طور پر میری طرف سے کوئی کمی ہوگی اس لیے ایسا رزلٹ رہا ، میں نوجوان پلیئر کے ساتھ اوپن کر رہا تھا ،  میں پوزیشن کے حوالے سے اپنی خواہش ضرور رکھتا ہوں لیکن ٹیم کا فیصلہ متفقہ ہوتا ہے۔

راولپنڈیز کے کپتان محمد رضوان نےکہا کہ جب آپ ہارتے ہیں تو پازیٹیو نکالنا مشکل ہو جاتا ہے،  کچھ چیزیں کافی مثبت رہی ہیں،  ٹیم دیکھیں تو کہیں کوئی کمی نہیں لگ رہی لیکن قسمت ساتھ نہیں دے رہی ۔

محمد رضوان نے کہا کہ لیڈر کو ٹیم کے رزلٹ سے نہ پہچانیں ، آپ بطور کپتان کوشش کرسکتے ہیں لیکن غلطیاں ہوں تو پھر کچھ نہیں ہوسکتا ۔

انہوں نے کہا کہ بگ بیش میں کہا تھا کہ میری پرفارمنس پر پاکستان ٹیم میں جگہ نہیں بنتی ، مجھ سے پرفارمنس نہیں ہوئی تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ میں ہمت ہار جاؤں ، میرے لیے کرکٹ جنون ہے، مجھے اس کے علاوہ کچھ نہیں آتا، میں محنت کرکے واپس آؤں گا۔

محمد رضوان نے کہا کہ یہ میری زندگی کا سب سے مشکل مرحلہ ہے،  میں مانتا ہوں کہ میری ناکامی ہے، آگے میرے ہاتھ میں بس محنت کرنا ہے۔

واضح رہے کہ ہفتے کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو 32 رنز سے ہرا کر پلے آف کی دوڑ سے باہر کردیا۔

 لاہور قلندرز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹ پر 210 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی  ٹیم مقررہ 20 اوور ز میں 9 وکٹ پر 178 رنز بناسکی۔

یہ  راولپنڈیز کی کی رواں پی ایس ایل میں مسلسل ساتویں شکست تھی۔ وہ ایک بھی میچ اب تک جیتنے میں کامیاب نہیں ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے