اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فضا علی نے اپنی عمر اور حق مہر سے متعلق حقیقت سے پردہ اٹھا دیا

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(ویب ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنی عمر اور حق مہر سے پردہ اٹھادیا۔

ایک پروگرام میں فضا علی نے بتایا کہ میں 1984 میں پیدا ہوئی اور صرف 15 سال کی عمر میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے ہمیشہ محبت اور ساتھ کی تلاش رہی، شکر خدا کا اب مجھے یہ سب حاصل ہو چکا ہے، میں اس وقت 41 برس کی ہوں اور اس عمر میں محبت و جذبات کے اظہار پر کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

اداکارہ نے اپنی شادی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے عیدالفطر 2026 میں اعجاز خان سے نکاح کیا، میرے شوہر کا تعلق برطانیہ سے ہے اور شادی کے بعد وہ پاکستان میں مقیم ہیں۔

حق مہر کے بارے میں بات کرتے ہوئے فضا علی نے کہا کہ میں سادہ نکاح کی خواہش رکھتی تھی اور میں نے شرعی حق مہر 5 سے 7 ہزار روپے تجویز کیا تھا تاہم میرے شوہر اعجاز خان نے ایک یا 2 کروڑ روپے اور جائیداد کی پیشکش کی جسے میں نے قبول نہیں کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ میرے شوہر کے اصرار پر نکاح نامے میں 10 لاکھ روپے حق مہر درج کیا گیا، حالانکہ میں اس کے حق میں نہیں تھی، میرے لیے اور میرے خاندان کے لیے شوہر کی موجودگی ہی سب کچھ ہے اور مالی معاملات میرے لیے اہم نہیں۔

فضا علی کے مطابق نکاح کی تقریب نہایت سادہ تھی جس میں صرف سونے کی 2 انگوٹھیاں بطور تحفہ دی گئیں جب کہ مہنگے زیورات یا دیگر اشیاء کا کوئی اہتمام نہیں کیا گیا۔

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے