اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اور ارجنٹائن کی فٹبال ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ کا امکان

18 Apr 2026
18 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن اور ارجنٹائن فٹبال ایسوسی ایشن کے درمیان فرینڈلی فٹ بال میچ کا امکان ہے جس کیلئے دونوں ٹیموں کے درمیان بات چیت کا آغاز ہوگیا۔

دونوں فیڈریشنز کی ابتدائی بات چیت میں دونوں ٹیموں کے درمیان فرینڈلی میچ اور ڈویلپمنٹ پروگرام پر بات چیت ہوئی، پی ایف ایف عہدیداران اور ارجنٹائن فٹ بال نمائندوں کے درمیان آن لائن گفتگو میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ورلڈ کپ کے بعد پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان فرینڈلی میچ کے انعقاد پر ابتدائی بات چیت کی گئی، فرینڈلی میچ کے انعقاد کے معاملے پر دونوں فیڈریشن نے مزید کام پر اتفاق کیا، فیڈریشنز کے معاملات طے پا گئے تو اس سال پاکستان اور ارجنٹائن کے درمیان فرینڈلی میچ ہوسکتا ہے۔

دونوں ملکوں کے درمیان کوچنگ اور ڈویلپمنٹ پروگرام پر بھی بات چیت ہوئی، پروگرام کے مطابق ارجنٹائن کے فٹبال کوچز پاکستان آئیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے