اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی کاروبار کے دوران مثبت رجحان

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی ریکارڈ کی گئی، 1200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ایک لاکھ 71 ہزار 263 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب ایشیائی سٹاک مارکیٹس میں مندی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد کی مندی ریکارڈ کی گئی، ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 1.38 فیصد کمی دیکھنے میں آئی، تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں بھی ایک فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔

اس کے علاوہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.30 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ انڈونیشیا کے جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں بھی معمولی گراوٹ دیکھی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے