تجارت
پرائس کنٹرول سرگرمیاں تیز،24 گھنٹوں میں 5857 انسپکشنز، ساڑھے 3 لاکھ سے زائد جرمانہ
15 Apr 2026
15 Apr 2026
(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ لاہور نے شہر میں مہنگائی کے خلاف پرائس کنٹرول سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔
ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5857 انسپکشنز کی گئیں، جن کے نتیجے میں خلاف ورزیوں پر 89 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔
انتظامیہ کی جانب سے گرانفروشی میں ملوث افراد پر مجموعی طور پر 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جبکہ مسلسل خلاف ورزیوں پر 9 افراد کو گرفتار بھی کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ہدایت کی ہے کہ مارکیٹوں میں پرائس چیکنگ کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ گرانفروشی پر فوری جرمانہ اور سنگین خلاف ورزی کی صورت میں ایف آئی آر درج کی جائے۔
ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ ایف آئی آر کے اندراج سے گرانفروشی کی حوصلہ شکنی ہوئی ہے اور اس عمل کو مزید سخت کیا جائے گا۔
