اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس: کارکی ٹکرسےکمسن بچہ جاں بحق،سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

14 Apr 2026
14 Apr 2026

(لاہور نیوز) ڈیفنس بی الفلاح ٹاؤن میں کارکی ٹکرسےکمسن بچے عبدالہادی کےجاں بحق ہونے کے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گاڑی بچے کے اوپر سے گزر جاتی ہے۔

فوٹیج میں یہ بھی دیکھا گیا کہ حادثے کے بعد کار ڈرائیور بچے کی تشویشناک حالت دیکھ کر موبائل فون پر کسی کو اطلاع دیتا ہے۔

 خیال رہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور معتصم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ رہائشی علاقوں میں ڈرائیونگ کے دوران احتیاط برتیں تاکہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے