اپ ڈیٹس
  • 200.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 320.94 قیمت فروخت : 321.51
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 371.31 قیمت فروخت : 371.97
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 196.22 قیمت فروخت : 196.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 199.57 قیمت فروخت : 199.92
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.12 قیمت فروخت : 74.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7073 دس گرام : 6070
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب سمیت 13 وکلاء کو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا درجہ مل گیا

13 Apr 2026
13 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور سے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل پنجاب نزہت بشیر سمیت 13 وکلاء کو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کا درجہ مل گیا۔

 پاکستان بار کونسل نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور ایڈووکیٹ پریکٹس کے لیے لاہور سے تعلق رکھنے والے 13 وکلاء کی فہرست جاری کر دی، نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف شعبوں سے وابستہ ممتاز وکلاء کو یہ اہم قانونی درجہ دیا گیا ہے۔

جاری کردہ فہرست میں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نزہت بشیر، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل حافظ اصغر علی اور ممبر پنجاب بار کونسل سمیرا حسین بھی شامل ہیں، جنہیں سپریم کورٹ میں وکالت کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔

دیگر ناموں میں چوہدری فیصل نواز، محمد فہیم بشیر، سلمان فیصل، شیراز ذکاء، جاوید زاہد وڑائچ، علی حیدر، ثاقب ہارون، محمد نوید عمر بھٹی، محمد قیصر سلیم اور محمد اسلم شیخ شامل ہیں۔

پاکستان بار کونسل کے مطابق ان وکلاء نے مطلوبہ قانونی معیار اور تجربہ پورا کرنے کے بعد یہ اعزاز حاصل کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے