اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فیملی کورٹ کا بڑا حکم: بچوں کا خرچہ نہ دینے پر سابق ایس پی کے بینک اکاؤنٹس منجمد

10 Apr 2026
10 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کی فیملی کورٹ میں بچوں کے نان و نفقہ سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں درخواست گزار عائشہ سبحانی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

سماعت کے دوران مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کے سابق شوہر سید جنید کئی ماہ سے بچوں کا خرچہ ادا نہیں کر رہے۔

کیس کی سماعت فیملی جج سید فہیم احمد شاہ نے کی، جس میں عدالت نے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے سابق شوہر کے بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

عدالت نے متعلقہ حکام سے آئندہ سماعت پر بینک اکاؤنٹس کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔ کیس کی مزید سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے