اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: ہنجروال میں بدبخت بیٹے نے اپنے بوڑھے باپ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

08 Apr 2026
08 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت کے علاقے ہنجروال میں بدبخت بیٹے نے باپ کو قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نمبردار چوک کے قریب پیش آیا جہاں بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے والد 60 سالہ محمد حسین کو گولیاں مار موت کے گھاٹ اتار دیا۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے کے بعد نعش  کو پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ بھجوا دیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم قتل کے اصل حقائق ملزم کی گرفتاری کے بعد سامنے آئیں گے، ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ہی اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے