اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

محکمہ جیل خانہ جات پنجاب: پٹرول میں 50 فیصد کٹوتی، افسران کے دوروں پر پابندی

09 Apr 2026
09 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب پولیس کے بعد محکمہ جیل خانہ جات پنجاب نے اخراجات میں کمی کے لیے اہم اقدامات کرتے ہوئے افسران اور عملے کے پٹرول میں 50 فیصد کٹوتی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات، ڈی آئی جیز اور سپرنٹنڈنٹس کی سرکاری گاڑیوں کے پٹرول کو نمایاں طور پر کم کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی جیز اور سپرنٹنڈنٹس کے لیے ماہانہ پٹرول کو 200 لیٹر سے کم کر کے 100 لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ آئی جی جیل خانہ جات نے بھی اپنے پٹرول میں 50 فیصد کمی کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق دفتری عملے کے پٹرول میں بھی نصف کمی کی گئی ہے، جس کا مقصد غیر ضروری اخراجات کو کنٹرول کرنا ہے۔ اس کے علاوہ آئی جی جیل خانہ جات نے ڈی آئی جیز ریجن کو غیر ضروری دوروں سے بھی روک دیا ہے تاکہ وسائل کا مؤثر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات حکومتی سطح پر کفایت شعاری پالیسی کے تحت کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے