اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سی سی پی اولاہور کی منشیات سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا خاتمہ یقینی بنانے کی ہدایت

08 Apr 2026
08 Apr 2026

(لاہور نیوز) سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ کی زیر صدارت اقبال ٹاؤن اور صدر ڈویژنز کی کارکردگی سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں کرائم کنٹرول، مجموعی کارکردگی اور سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سی سی پی اولاہور نے ہدایت دی کہ شہر کو منشیات سے پاک کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں اور منشیات کی سپلائی چین اور نیٹ ورکس کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے پولیس افسران کو مقدمات کے چالان بروقت عدالتوں میں جمع کروانے کی بھی ہدایت کی۔

 بلال صدیق کمیانہ نے غیر قانونی افغان باشندوں کو ٹریس کرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لانے پر زور دیا۔ اس کے علاوہ پتنگ بازی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کا حکم بھی دیا گیا۔

سی سی پی او لاہور نے ہاؤسنگ سوسائٹیز میں سکیورٹی بیریئرز کی تنصیب یقینی بنانے اور پولیس کلچر میں بہتری لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سائلین کے ساتھ شائستہ رویہ اپنایا جائے۔

اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن ذیشان رضا،ایس ایس پی آپریشنز توقیر محمد نعیم ،اقبال ٹاؤن ،صدر ڈویژنز کے ایس پیز  سمیت اے ایس پیز،سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور انچارجز انویسٹی گیشن نے شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے