اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

بانی پی ٹی آئی سے بیرسٹر سلمان صفدر کی 50 منٹ طویل ملاقات

08 Apr 2026
08 Apr 2026

(لاہور نیوز) اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی 50 منٹ تک طویل ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے لئے بانی پی ٹی آئی کو سیل سے کانفرنس روم میں لایا گیا تھا، بیرسٹر سلمان صفدر اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر اڈیالہ جیل پہنچے تھے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بیرسٹر سلمان صفدر کو بانی سے ملاقات کرانے کے احکامات دیئے تھے، القادر کیس میں سلمان صفدر نے بانی سے مشاورت کیلئے عدالت سے ملاقات کی استدعا کی تھی۔

بانی کے خلاف القادر کیس کی مرکزی اپیلیں اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں، بیرسٹر سلمان صفدر نے مرکزی اپیلوں پر دلائل کیلئے بانی سے مشاورت کی استدعا کی تھی۔

بیرسٹر سلمان صفدر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر واپس روانہ ہو گئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے