اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ملازمہ نے مالک کے ڈانٹنے پر 02 سالہ ننھے بچے کو قتل کر دیا

17 Mar 2026
17 Mar 2026

(لاہور نیوز) ہربنس پورہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 02 سالہ معصوم زید کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کرنے والی ظالم گھریلو ملازمہ کو گرفتارکرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہربنس پورہ وقاص اشرف نے 15 کی کال پر فوری رسپانس دیا اور سفاک ملزمہ انیلہ گرفتار کرلی گئی۔

مالک کے ڈانٹنے پر ظالم گھریلو ملازمہ انیلہ نے 02 سالہ ننھے زید کے منہ پر کپڑا رکھ کر قتل کر دیا۔

مقتول کے والد محمد عمر کی مدعیت میں نامزد ملزمہ انیلہ کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمہ مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کردی گئی ہے۔

ایس پی کینٹ اختر نواز نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والے درندوں کو عدالت سے سخت سزا دلوا کر کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے