اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور: ڈولفن اہلکاروں کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) ڈولفن اہلکاروں کو دھمکیاں دینے اور دست درازی کرنے والا ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز ملزم امتیاز اپنی لگژری گاڑی بی ایم ڈبلیو پر بیٹے کو ڈرائیونگ سکھا رہا تھا، گاڑی پر غیر قانونی طور پر پولیس لائٹ بھی نصب تھیں، تیز رفتار گاڑی سے ایک خاندان کو ٹکر لگی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکاروں کے پہنچنے پر ملزم امتیاز آپے سے باہر ہوا اور دھمکیاں دیتا رہا جس پر کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او سبزہ زار بشارت گورائیہ نے واقعہ میں ملوث ملزم امتیاز کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گاڑی کی نمبر پلیٹ اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے