اپ ڈیٹس
  • 237.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مریم اور نواز شریف کیخلاف شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

16 Mar 2026
16 Mar 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف چوہدری شوگر ملز انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز اور نواز شریف کے وکیل جاوید ارشد بھٹی نے عدالت میں دلائل مکمل کرلیے۔

احتساب عدالت کے جج رانا محمد عارف نے نیب کی درخواست پر سماعت کی۔

نیب پراسکیوٹر نے کہا کہ مریم نواز اور نواز شریف کیخلاف چودھری شوگر ملز تفتیش بند ہو چکی ہے۔

نیب نے استدعا کی کہ احتساب عدالت انکوائری بند کرنے کی حتمی منظوری دے جس پر احتساب عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے