اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور کے سرکاری سکولوں کیلئے 11 کروڑ 27 لاکھ روپے کے فنڈز جاری

05 Nov 2025
05 Nov 2025

(لاہور نیوز) لاہور کے سرکاری سکولوں کیلئے 11 کروڑ 27 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے یہ فنڈز نان سیلری بجٹ کی مد میں فراہم کئے گئے ہیں اور پہلی سہ ماہی یعنی جولائی، اگست اور ستمبر کی قسط کی شکل میں جاری کئے گئے ہیں۔

ان فنڈز کو سکولوں کی تعمیر و مرمت، ویلفیئر اور عارضی اساتذہ و ملازمین کے معاوضے کیلئے استعمال کیا جا سکے گا، محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق دوسری سہ ماہی کی قسط بھی دسمبر تک جاری کر دی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے