اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سلمان آغا نے تینوں فارمیٹ کے کپتان کے سوال پر خاموشی توڑ دی

14 Jul 2025
14 Jul 2025

(لاہورنیوز) قومی ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تینوں فارمیٹ کے کپتان کے سوال پر خاموشی توڑ دی۔

پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے کہا کہ لوگ تو میرے حوالے سے بہت سی باتیں بناتے رہتے ہیں، میڈیا میں یہ بھی سن چکا ہوں کہ شاید تینوں فارمیٹ کا کپتان ہوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایسے کھلاڑی ہونے چاہئیں جو وقت پر متبادل بن سکیں، بینچ اسٹرینتھ میں ہمارے پاس ایسے کھلاڑی موجود ہیں، ہم نے 25 کھلاڑیوں کا پول بنایا ہوا ہے جن میں سے کھلاڑی ورلڈ کپ کھیلیں گے۔

سلمان علی آغا نے کہا کہ بابر، رضوان اور دیگر کھلاڑی ہمارے لیے اہمیت رکھتے ہیں،میں اور ہیڈ کوچ ایک پیج پر ہیں،شاہین شاہ آفریدی ورلڈ کلاس بولر ہیں، وہ یقیناً وائٹ بال کرکٹ میں آگے بھی نظر آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی ٹیسٹ کرکٹ سے بھاگتا نہیں، ہم ٹیسٹ کرکٹ کم کھیلتے ہیں جس کی وجہ سے پرفارمنس زیادہ اچھی نہیں، پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، پاکستان سپر لیگ میں کافی نیا ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آگیا ہے۔

کپتان نے مزید کہا کہ امریکا، بنگلادیش اور ویسٹ انڈیز کی کنڈیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے تیاری کی ہیں، نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹور کے لحاظ سے پچز تیار کروائی گئی تھیں، سپنرز میں ہمارے پاس بہت سے آپشنز موجود ہیں، میری توجہ موجودہ سیریز پر مرکوز ہے کہ جیت کیسے حاصل کی جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے