اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیٹ بال چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن کے دعوے پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے وضاحت طلب لی

13 Jul 2025
13 Jul 2025

(لاہورنیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے نیٹ بال چیمپئن شپ میں ’پہلی پوزیشن‘ کے گمراہ کن دعوے کا نوٹس لے لیا، پاکستان نیٹ بال فیڈریشن سے تین یوم میں وضاحت طلب کر لی۔

ترجمان پی ایس بی کے مطابق پاکستان یوتھ گرلز نیٹ بال ٹیم کے گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر دیا گیا، فیڈریشن نے 9 جولائی کو پی ایس بی کو خط لکھ کر نقد انعامات کی درخواست دی۔نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ خط میں کوریا میں ایشین یوتھ نیٹ بال چیمپئن شپ میں پہلی پوزیشن کا دعویٰ کیا گیا، پہلی پوزیشن کو گولڈ میڈل کے طور پر پیش کرنا گمراہ کن اور غیر شفاف عمل ہے۔

ترجمان پی ایس بی کا کہنا ہے کہ چیئرمین فیڈریشن مدثر آرائیں نے میڈیا پر گولڈ میڈل جیتنے کا تاثر دیا، نیٹ بال فیڈریشن کو 3 دن میں تحریری وضاحت جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔نوٹس میں انتباہ کیا گیا ہے کہ معاملہ اعلیٰ حکام کو ارسال کیا جا رہا ہے، مزید کارروائی کا امکان موجود ہے، پی ایس بی نے نوٹس کی کاپیاں متعلقہ وزارتوں، وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کو بھی ارسال کر دیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے