اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جاپان نے پاکستان کو ہرا کر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ جیت لیا

13 Jul 2025
13 Jul 2025

(لاہورنیوز) جاپان نے پاکستان کو شکست دیکر انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

چین کے شہر داژو میں جاری ہاکی ایشیا کپ انڈر18 میں پاکستان ایشیئن  چیمپئن بننے میں ناکام رہا ہے، فائنل مقابلے میں جاپان نے پاکستان کو یک طرفہ مقابلے کے بعد بآسانی 0-3 سے شکست دے دی ہے، جاپان نے دوسرے، تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں گول سکور کیے۔

قبل ازیں، پاکستان نے سیمی فائنل مقابلے میں ملائیشیا کو پنلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔پاکستان انڈر18 ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں فائنل مقابلے سے قبل تک ناقابل شکست رہی رہی تھی، پاکستان نے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست سے دو چار کیا۔

سری لنکا کیخلاف پاکستان نے 0-9 سے یک طرفہ طور پر مقابلہ اپنے نام کیا، بنگلہ دیش کیخلاف پاکستان کو 3-6 سے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ میزبان چین کو پاکستان نے 1-2 سے شکست دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے