اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ، محمد آصف اور شاہد آفتاب نے گروپ میچز جیت لیے

13 Jul 2025
13 Jul 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے محمد آصف اور شاہد آفتاب نے ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ میں کامیاب آغاز کرتے ہوئے ایونٹ کے پہلے روز اپنے گروپ کے دونوں میچز جیت لیے اور اگلے راؤنڈ تک اپنی رسائی یقینی کر لی۔

بحرین میں ورلڈ ماسٹرز سنوکر چیمپئن شپ میں 15 ملکوں کے 43 پلیئرز شریک ہیں، پاکستان کے محمد آصف اور شاہد آفتاب نے ایونٹ کے پہلے روز اپنے دونوں میچز جیت لیے۔

گروپ سی میں شامل پاکستان کے محمد آصف نے اپنے دونوں میچز بغیر کوئی فریم ڈراپ کے جیتے اور پہلے میچ میں انہوں  نے اومان کے ہیثم بن علی کو 0-3 سے ہرایا جس کا فریم اسکور 48-81، 19-58 اور 9-78 رہا۔

دوسرے میچ میں انہوں نے آئرلینڈ کے جے چوپڑا کو 33-68، 14-79 اور16-7 سے ہرایا، شاہد آفتاب کو دونوں میچز میں سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑا، بیسٹ آف فائیو کے دونوں میچز انہوں نے فیصلہ کن فریم میں جیتے۔

دن کے پہلے میچ میں انہوں نے مصر کے محمد نویر کو 43-68، 64-47، 35-88، 60-31 اور 36-94 سے جیتا، کویت کے عبداللہ الیوسف کے خلاف انہوں نے دو صفر کے خسارے سے کم بیک کرنے کے بعد تین، دو سے کامیابی حاصل کی جس کا سکور 70-25، 53-31، 6-79، 13-58 اور 25-103 رہا۔

پاکستان کے دونوں پلیئرز پیر کو اپنے آخری گروپ میچز میں انڈین پلیئرز سے مقابلہ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے