
(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بہترین سکیورٹی انتظامات پر فورس کو شاباش دی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ پولیس فورس نےعشرہ محرم الحرام میں بہترین سکیورٹی فراہم کی، 38 ہزار سے زائد مجالس، 9 ہزار 200 سے زائد جلوسوں کو سکیورٹی فراہم کی، آئی جی نے سی سی پی او لاہور اور صوبہ کے تمام آرپی اوز، ڈی پی اوز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں حالات پُرامن رہے، کسی جگہ کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا، وزیر اعلیٰ مریم نواز، صوبائی وزراءنےبہترین رہنمائی فراہم کی،مشیران،علاقائی نمائندوں نےبھی سکیورٹی انتظامات میں مدد فراہم کی۔
پنجاب پولیس کےتمام آپریشنل یونٹس نےجانفشانی سےفرائض انجام دیئے، سپیشل برانچ،سی ٹی ڈی،تمام آپریشنل یونٹس تحسین کےمستحق ہیں، سکیورٹی یقینی بنانےمیں پاک فوج اوررینجزکاتعاون حاصل رہا جبکہ شہریوں، علماءکرام، اداروں اور میڈیا کے بھرپور تعاون پر بھی شکر گزار ہیں، افسر واہلکارمستقبل میں بھی اسی جذبےکیساتھ کام جاری رکھیں۔