
06 Jul 2025
(لاہور نیوز) بی آر بی نہر سے نوجوان کی لاش برآمد ہو گئی۔
ریسکیو 1122 کے مطابق غوطہ خور ٹیم نے لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے، پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے لاش کو مردہ خانہ بھجوا دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی تاہم اس کے ورثاء کی تلاش جاری ہے، بظاہر متوفی کے جسم پر کوئی تشدد کا نشانہ نہیں، شبہ ہے کہ اسکی موت نہاتے ہوئے ڈوبنے کے باعث واقعہ ہوئی ہے۔