
05 Jul 2025
(لاہور نیوز) لاہور میں غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنےاور بدتمیزی کرنے والے ملزم کو گرفتار لیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر گرین ٹاؤن پولیس کی سپیشل ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے نائجیرین لیڈی کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والے اوباش کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی پولیس نے ایف آئی آر درج کی اور کاروائی کا آغاز کر دیا، سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو 12 گھنٹے میں گرفتار کیا گیا، پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی۔
ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں، خواتین ہراسگی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔