
05 Jul 2025
(لاہور نیوز) کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران بھی ان کے ہمراہ تھے، حکام نے کنٹرول روم میں موجود سہولیات اور مانیٹرنگ سسٹم کا معائنہ کیا۔
کمشنر لاہور نے مجالس اور جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ کو چیک کیا، کمشنر نے محکمہ داخلہ کے کنٹرول روم کا ڈی سی کنٹرول روم سے رابطہ چیک کیا۔
کمشنر نے لاہور شہر کے تمام جلوسوں کو مانٹیرنگ کی لائیو فیڈ دیکھی، کمشنر نے لاہور ڈویژن کے دیگر کنٹرول روم کی کوآرڈی نیشن کو بھی چیک کیا۔