
06 Jul 2025
(لاہور نیوز) ڈی ایچ اے فیز 3 سیکٹر 6 میں ٹریفک حادثہ کے باعث موٹرسائیکل سوار دم توڑ گیا۔
18سالہ احسن عباس موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا جانے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا، عینی شاہدین کے مطابق متوفی تیز رفتاری کے باعث موٹرسائیکل قابو نہ رکھ سکا اور درخت سے ٹکرانے کے باعث اس کی ہلاکت ہوئی۔
پولیس نے نوجوان کی لاش تحویل میں لیکر ہسپتال پہنچا کر قانون کے مطابق کارروائی شروع کر دی ہے۔