
05 Jul 2025
(لاہور نیوز) لاہور پولیس نے کارروائی کے دوران ہنجروال سے اغوا ہونے والے چھ ماہ کے بچے کو چند گھنٹوں میں بازیاب کروا لیا۔
پولیس کے مطابق گزشتہ شب 6 سالہ فیضان کے اغواء کا وقوعہ پیش آیا، نامعلوم خاتون نے شادیوال پنڈ سے کمسن بچے کو اغواء کیا جس پر ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر سپیشل ٹیم تشکیل دی، بچے کی بازیابی کیلئے سی سی ٹی وی، سیف سٹی اتھارٹیز کے کیمروں کی مدد لی گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو جوہر ٹاؤن کے علاقے سے بازیاب کروایا گیا جبکہ تین ملزمان کو بھی حراست میں لیا گیا ہے، مزید شریک ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے بازیاب بچہ خود والدین کے حوالے کیا، جس پر والدین نے لاہور پولیس کیلئے ڈھیروں دعائیں کیں اور انکے پیشہ وارانہ جذبے کی تعریف کی، ڈی آئی جی نے ایس ایچ او ہنجروال اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔