
18 Jun 2025
(لاہور نیوز) پرندوں کی خرید و فروخت کرنیوالے تاجروں کے لائسنس منسوخ کر دیئے جانے پر ٹولنٹن مارکیٹ کے تاجروں نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کیخلاف احتجاج شروع کر دیا۔
ٹولنٹن مارکیٹ کے تاجروں نے کہا ہے کہ ایک عرصے سے یہی کاروبار کرتے آرہے ہیں، وزیر اعلیٰ پرندوں کے تاجروں کو بے روزگار کرنے کے سنگین مسئلے کا نوٹس لیں۔
ٹولنٹن مارکیٹ کے صدرطارق جاوید نے بتایا ہے کہ اےسی، سیکرٹری وائلڈ لائف نے مسئلہ حل کرنیکی یقین دہانی کرائی ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز ہمارے مسائل کا خود نوٹس لیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم لاہور کے شہریوں میں خوشیاں بانٹنے والے قانون پرست لوگ ہیں، ہماری وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل ہے کہ ہمیں بے جا تنگ کرنے کا سلسلہ بند کروایا جائے۔