
18 Jun 2025
(لاہور نیوز) پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں قائم پچاس بس شیلٹرز کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
اس مقصد کیلئے شیلٹرز کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، جبکہ جولائی میں باقاعدہ آؤٹ سورسنگ کا عمل شروع کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق بس شیلٹرز کی بہتری اور جدید سہولیات کی فراہمی کیلئے نجی کمپنیوں سے اظہارِ دلچسپی طلب کیا گیا ہے۔
اپ گریڈیشن کے بعد ہر شیلٹر میں مسافروں کیلئے آرام دہ بنچز نصب کئے جائیں گے جبکہ شیلٹرز کے اندر چھوٹے سٹالز یا دکانیں بھی قائم کی جائیں گی جن کے ذریعے نہ صرف سہولیات فراہم ہوں گی بلکہ آمدنی کا ذریعہ بھی پیدا کیا جائے گا۔