
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹولنٹن مارکیٹ کی بحالی کے بعد اسٹیٹ آف دی آرٹ سلاٹر ہاؤس ڈویلپمنٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب کی زیر صدارت ٹولنٹن مارکیٹ جیل روڈ سلاٹر ہاؤس ڈویلپمنٹ پر اہم اجلاس منعقد ہوا۔
ٹولنٹن مارکیٹ کا سلاٹر ہاؤس جدید عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جائے گا، منصوبے کی تخمینہ لاگت 1642 ملین روپے مقرر کی گئی ہے۔ سلاٹر ہاؤس میں انٹرنیشنل سلاٹرنگ سسٹم، ریسپشن، بریڈنگ اور سٹرینگ ایریا شامل ہوں گے۔ سلاٹر سے قبل مرغیوں کی ڈاکٹرز سے صحت جانچ لازمی قرار دی جائے گی۔
جدید حفظانِ صحت نظام اور ٹمپریچر کنٹرول سسٹم نصب کیے جائیں گے۔ 320 میٹر مکمل کورنگ نالے کی تعمیر کی منظوری دی جا چکی ہے۔ روڈ سلپ، سلاٹر شیڈ، پارکنگ ایریا اور موجودہ سڑکوں کی بحالی کا منصوبہ اور مارکیٹ کوریڈور کی تعمیر مکمل ہو گئی ہے۔
بیریئرز اور واک ویز کی جلد تنصیب کی ہدایت کی گئی ہے اور پی سی ون فوری تیار کرنے اور منصوبے میں تیزی لانے کا حکم دیا گیا ہے۔ سلاٹر ہاؤس میں سولر لائٹس اور سیمی آٹو سسٹم نصب کیے جائیں گے، قریبی کچی آبادیوں میں سولر سسٹم لگا کر بجلی فراہم کرنے کی تجویز زیر غور ہے، قصائیوں کی ہر دو ماہ بعد ٹیوٹا سے حفظانِ صحت کی لازمی تربیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نالے پر ہائبرڈ سسٹم کی تعمیر کی منظوری دی گئی ہے۔ سلاٹر ہاؤس کی تکمیل کے بعد آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب نے ہدایت کی کہ منصوبے کا ہر پہلو عالمی معیار، اسٹیٹ آف دی آرٹ ہونا چاہیے۔