
18 Jun 2025
(لاہور نیوز) لیسکو نے بجلی کے بلوں کی اقساط پر تاحکم ثانی پابندی عائدکر دی، ماہ جون میں ریکوری اہداف کے حصول کیلئے اقساط پر پابندی لگائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق لیسکو نے کرنٹ بل و بقایا جات کی صورت میں کنکشن منقطع کرنے کا حکم دیا، صارفین سے موجودہ ماہ کا بل ہر صورت جمع کروانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
بلوں میں بقایا جات کی مد میں موجود رقوم کی وصولی کا بھی حکم دیدیا گیا۔
قبل ازیں لیسکو نے بقایات جات کی اقساط کرنےکی سہولت دے رکھی تھی، جون میں ہر قسم کی اقساط کی سہولت ختم کرکے ریکوری کرنےکی ہدایت کی گئی۔
بلوں کی مقررہ تاریخ میں نیپرا قوانین کے مطابق توسیع دی جائے گی، توسیع کے بعد مقررہ تاریخ تک عدم ادائیگی کی صورت میں بجلی منقطع کر دی جائیگی، گھریلو، کمرشل و صنعتی صارفین سے بلوں کی ریکوری کیلئےاحکامات جاری کئے گئے۔