اپ ڈیٹس
  • 344.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • یورو قیمت خرید: 326.72 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.40 قیمت فروخت : 369.63
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.46 قیمت فروخت : 183.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.08 قیمت فروخت : 200.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.84 قیمت فروخت : 74.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.43 قیمت فروخت : 76.57
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.39 قیمت فروخت : 917.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 432900 دس گرام : 371200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 396822 دس گرام : 340264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5418 دس گرام : 4650
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ: غیر قانونی بھرتیوں اور اربوں کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

15 Jun 2025
15 Jun 2025

(لاہور نیوز) محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کی مالی سال 21-2021 کی آڈٹ رپورٹ جاری، آڈٹ رپورٹ نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی کارکردگی کی قلعی کھول دی۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں غیر قانونی بھرتیوں اور مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، آڈٹ رپورٹ میں 2 ارب 15 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیاں سامنے آئیں، بغیر اشتہار اور قواعد کے خلاف کنٹریکٹ، ایڈہاک اور ڈیلی ویجز پر بھرتیاں کی گئیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تقرریاں کی گئیں۔

ملازمین کو پریس میں اشتہار دیے بغیر اور تقرری کی شرائط کے بغیر بھرتی کیا گیا، مجموعی طور پر 2 ارب 15 کروڑ روپے کی ادائیگیاں خلاف ضابطہ قرار دی گئیں، ڈین آئی پی ایچ لاہور کی جانب سے آڈٹ اعتراضات پر عملدرآمد شروع کیا گیا، رپورٹ  کے مطابق غیر قانونی ترقی پانے والے افسر سے تنخواہ کی ریکوری کا آغاز کیا گیا، محمد سلیمان کو کم گریڈ میں واپس بھیج کر تنخواہ سے کٹوتی شروع کر دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2021 سے ماہانہ 13 ہزار 814 روپے کی کٹوتی کی جا رہی ہے، اب تک 4 لاکھ 83 ہزار 490 روپے کی وصولی ہو چکی ہے ، آڈٹ سفارشات پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے، محکمہ صحت نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے پیرا کم کرنے کی درخواست کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے