
10 Jun 2025
(لاہور نیوز) آئندہ مالی سال کے بجٹ میں چپس، بسکٹ، کولڈڈرنکس، آئس کریم، تیار خوراک سمیت متعدد اشیا پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں فروزن فوڈز، چپس، کولڈ ڈرنکس، نوڈلز، آئس کریم اور بسکٹس پر ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے، فروزن گوشت، ساسز اور تیار شدہ خوراک پر بھی 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی کی تجویز ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ بجٹ میں کئی پراسیسڈ اشیا پر بھی ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز ہے جب کہ ای کامرس پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے کی تجویز ہے۔