اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایف ایف کے نومنتخب صدر محسن گیلانی کا فٹبال ہاؤس کا پہلا سرکاری دورہ

10 Jun 2025
10 Jun 2025

(لاہور نیوز) پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کے نو منتخب صدر سید محسن گیلانی نے فٹ بال ہاؤس کا پہلا سرکاری دورہ کیا۔

قائم مقام جنرل سیکریٹری پاکستان فٹ بال فیڈریشن و رکن نارملائزیشن کمیٹی محمد شاہد نیاز کھوکھر اور رکن نارملائزیشن کمیٹی حارث عظمت نے ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر محسن گیلانی نے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے عملے کو شفاف اور کامیاب انتخابات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی، ملک میں فٹ بال کی ترقی کے لیے اپنی وژن کو دہرایا جو ذمہ داری اور بااختیار بنانے کے اصولوں پر مبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فٹ بال ہاؤس کے دروازے فٹ بال کے چاہنے والوں کے لیے ہمیشہ کھلے رہنے چاہئیں۔ ہمیں اپنی فٹ بال کمیونٹی سے دوبارہ رابطہ قائم کرنا ہوگا۔

نارملائزیشن کمیٹی کے سربراہ سعود عظیم ہاشمی نے ان کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ صدر گیلانی کی فٹ بال ہاؤس میں موجودگی تسلسل اور تبدیلی کا طاقتور پیغام ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وہ پاکستان فٹ بال کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے